• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران ٹی وی دیکھنے اور آن لائن اسٹریمنگ میں اضافہ

لندن (پی اے) میڈیا واچ ڈاگ آفکوم کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈائون کے دوران ٹی وی دیکھنے اور آن لائن اسٹریمنگ کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،برطانیہ میں میڈیا کے حوالے سے لوگوں کی عادات کے بارے میں آفکوم کی سالانہ اسٹڈی رپورٹ میں لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوجانے والے افراد نے اپنے کام کا 40فیصدوقت اسکرین کے سامنے گزارا،اپریل کے دوران اسٹریمنگ سروسز کی سبسکرپشن بھی دگنی ہوگئی،رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون کے عروج کے لوگوں نے روزانہ اوسطاً 6 گھنٹے 25 منٹ اسکرین کے سامنے گزارے ،جبکہ گزشتہ سال اسکرین کے سامنے گزارا گیا وقت اس کے مقابلے میں صرف 31فیصد تھا ۔لوگوں نے نیٹ فلکس،امیزون پرائم ویڈیوز اور ڈزنی کی اسٹریمنگ سروسز سے لطف اندوز ہوتے رہے اور انھوں نے اس پر اوسطاً ایک گھنٹہ 11 منٹ صرف کئے، اور12ملین افراد نے ایک سروس میں شرکت کی جسے انھوں نے اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیاتھا،ان میں سے 3 ملین ناظرین نے اس سے قبل کبھی کوئی سروس سبسکرائب نہیں کی تھی ،بیشتر لوگوں نے نیٹ فلکس اور امیزون پرائم ویڈیو کی سروسز حاصل کیں جبکہ ڈزنی اب اسٹریمنگ پلیٹ فارم کیلئے تیسرا مقبول ترین ٹی وی بن کر ابھرا ہے ،معمر ناظرین نے بھی جو عام طورپر روایتی براڈکاسٹ ٹی وی دیکھتے ہیں اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے استعمال میں اضافہ کردیا، 55سے 64سال عمر کے ایک تہائی افراد اور 65سال سے زیادہ عمر کے 15فیصد نےلاک ڈائون کے ابتدائی ہفتوں کے دوران ہی سبسکرشن سروسز حاصل کرلی تھیں۔ میڈیا نیشنز 2020کے زیر عنوان تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جون کے آخر میں لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود اسٹریمنگ سروسز کا استعمال گزشتہ سال کے مقابلےمیں 71فیصد زیادہ رہا۔ان اعدادوشمار میں یوٹیوب ، گیمنگ سائیٹس اور دیگر نان براڈ کاسٹ چیزیں دیکھنے والے بھی شامل ہیں۔ اسٹریمنگ کی نئی سبسکرپشن کرنے والے کم وبیش 55 فیصد افراد کاکہناہے کہ وہ اس سبسکرپشن کوجاری رکھیں گے اورآئندہ بھی اتناہی وقت اسٹریمنگ کا مواد دیکھنے پر صرف کریں گے،تاہم جولائی میں نیٹ فلکس نے سرمایہ کاروں کومتنبہ کیاتھا کہ اب سبسکرائبرز میں اضافے کی شرح سست ہوجائے گی نیٹ فلیکس میں گزشتہ 3ماہ کے دوران 10 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا اور اس طرح رواں سال کے دوران اس کے نئےسبسکرائبرز کی تعداد 26ملین تک پہنچ گئی،نیٹ فلیکس نے گزشتہ پورے ایک سال کے دوران مجموعی طورپ28ملین نئے سبسکرائبرز جمع کئے تھے۔ کووڈ 19کےدوران لوگوں کاسب سے مقبول چینل بی بی سی قرار دیاگیاہےجسے لاک ڈائون کے پہلے ہفتے کے دوران 82فیصد افراد نے دیکھا۔لاک ڈائون کے دوران ویڈیو آن ڈیمانڈ کی سروسز میں بھی اضافہ ہوا، بی بی سی کو اپنے ڈرامے نارمل پیپل اینڈ کلنگ آئی سے مقبولیت میں اضافہ کرنے کا موقع ملا رواں سال مئی کے دوران درخواست کرکے اس کے 570 ملین پروگرام دیکھے گئے یہ تعداد گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 72فیصد زیادہ تھی، چینل 4کی آن ڈیمانڈ سروس کےآل4 کو دیکھنے والوں کی تعداد میں لاک ڈائون کے پہلے2ہفتوں کے دوران -34۔16سال عمر کے لوگوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد تک اضافہ ہوا،لاک ڈائون میں نرمی کے بعد روایتی پروگرام دیکھنے والے ناظرین کی جانب سے پروگرامز دیکھنے کے وقت میں کم وبیش 44 منٹ کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ وقت 3 گھنٹے 2منٹ یومیہ رہ گیاہے.
تازہ ترین