• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی میڈیا کی کورونا کنٹرول کرنے پر پاکستان کی تعریف

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی موثر کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، محدود وسائل کے باوجود اس بڑے چیلنج سے کامیابی سے نبرد آزما ہونا قابل تعریف ہے، معروف امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو اپنی اشاعت میں کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسپتالوں کے بیڈز اب خالی ہیں جہاں پہلے مریضوں کو جگہ نہیں ملتی تھی ، وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد نصف سے کم ہوگئی جبکہ عالمی وباء کے باعث ہونے والی اموات میں بھی کمی آئی ،وزیراعظم کے مشیر اور فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم نے سخت لاک ڈائون اور کاروبار مکمل کھولے رکھنے کے درمیان ایک بہتر لائحہ عمل اختیارکیا۔
تازہ ترین