• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش میوزیم 27 اگست سے وزیٹرز کیلئے کھول دیا جائے گا

لندن (پی اے) برٹش میوزیم 27اگست سے وزیٹرز کیلئے اپنے دروازے کھولنے کیلئے تیار ہے۔ لندن کا یہ وینیو جس روز اپنے وزیٹرز کا دوبارہ خیرمقدم کرے گا تو اس دن تک اس کی بندش کو 163 دن ہو جائیں گے، جو اس کی 261 سالہ تاریخ میں سب سے طویل پرامن بندش کا دورانیہ ہے۔ میوزیم کے وزٹ کیلئے پیشگی بکنگ کرانے کی ضرورت ہوگی اور کچھ گیلریز کے آس پاس ون وے روٹ انسٹال کیا جائے گا۔ قدیم مصر، یونان، روم، شام، افریقہ، میکسیکو اور نارتھ امریکہ کی اشیاء پر مشتمل گیلریاں کھل جائیں گی اور مزید ڈسپلے ستمبر میں کئے جائیں گے۔ منسوخ ہونے والی نمائشیں تانترا، ان لائٹنمنٹ ٹو ریولوشن اور ارکیٹک کلچر اینڈ کلائیمیٹ موسم خزاں کے آخر میں دوبارہ کھلیں گی۔ برٹش میوزیم کے ڈائریکٹر ہارٹ وگ فشر نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ برٹش میوزیم اپنے وزیٹرز کیلئے دروازے دوبارہ کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیٹرز ہماری زندگی کیلئے خون ہیں اور ہم انہیں شدت سے مس کر رہے تھے۔ اب دوبارہ ان کا خیرمقدم کرنا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ مجھے امید ہے کہ لندن کے مقامی اور برطانیہ بھر کے وزیٹرز میوزیم کو دریافت کرنے یا دوبارہ دریافت کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے جس میں کچھ مشہور گیلریوں کو انتہائی پر سکون ماحول میں ایکسپور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے انٹرنیشنل وزیٹرز کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ میوزیم کیلئے وزٹ کیلئے ٹکٹ بکنگ 12 اگست سے دستیاب ہوگی۔ برطانیہ میں میوزیمز اور گیلریز کا 4 جولائی کے بعد سے دوبارہ کھولنے کا کہہ دیا گیا تھا لیکن متعدد وینیوز نے فوری طور پر ایسا نہیں کیا تھا۔ نیچرل ہسٹری میوزیم، دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم اور لیور پول و لندن کی ٹیٹ گیلریز اور سینٹ ایوز دوبارہ کھلنے والوں میں شامل ہیں۔ سائنس میوزیم 19 اگست سے وزیٹرز کا دوبارہ خیرمقدم کرے گا۔
تازہ ترین