• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشیبی علاقوں اوراہم شاہراہوں سے بارش کاپانی نکالنے کا عمل جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی نگرانی میں شہرکے مختلف نشیبی علاقوں اوراہم شاہراہوں سے بارش کاپانی نکالنے کاعمل بغیر کسی وقفہ جاری ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے چیف انجینئرز کو پابندکیا ہے کہ وہ واٹربورڈ کی تنصیبات کا وقتاً فوقتاً معائنہ کریں نیز کراچی کو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کا عمل یقینی ومحفوظ بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کریں ، علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ شہر میں جاری بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے واٹربورڈ کے جاری آپریشن کی خود براہ راست نگرانی کررہے ہیں، بغیر کسی وقفہ شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا عمل بھی معمول کے مطابق جاری ہے ،واضح رہے کہ بارش سے قبل ہی واٹربورڈ کی جیٹنگ ،راڈنگ ،سیور کلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کوشہر کی اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا تھاجو تاحال پانی کی نکاسی کا کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین