• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گگومنڈی،مشتبہ بھارتی غبارے سے مشکوک ڈیوائس برآمد، تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دی گئی

گگومنڈی(نامہ نگار )مشتبہ بھارتی غبارے سے مشکوک ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔ساہوکا میں گرنے والے الیکٹرانک ڈیوائس کے حامل بھارتی غبارے کو حساس ادارے نے قبضہ میں لے لیا۔غبارے میں جاسوسی کیلئے لگائی ڈیوائس قبضہ میں لےکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری کو بھجوادی گئی ۔مشتبہ غبارے کی اطلاع ملنے پرمتعلقہ ڈی ایس پی موقع پرپہن گئے،انہوں نے بتایاکہ اس پر جاسوسی کیلئے لگائی ہوئی ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، ڈیوائس پر بظاہر انڈین میٹرو لجیکل ڈیپارٹمنٹ دہلی لکھا ہوا ہے

تازہ ترین