• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانوں سے زیادہ کشمیریوں کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا،صدرآزاد کشمیر

مظفر آباد (نیوز ایجنسیاں ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت ناکام ، تحریک آزادی تیز ہو گئی،پاکستانی اور افغان قبائل نے کشمیر کے ایک حصے کو آزادی دلائی، افغانوں سے زیادہ کشمیریوں کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا،افغانستان جنگ آزادی کے ہیرو اورسابق وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے کہا کہ کشمیرمسلم امہ کے جسم میں گہرا زخم ہے، کشمیری عوام اپنے مقصد میں ضرورکامیاب ہونگے،سردارمسعود خان نے کہا کہ افغان عوام نے پہلے جنگ آزادی لڑی پھر خانہ جنگی کے دور سے گزرے مگر ہمت نہیں ہارے، کشمیر مسلم امہ کے جسم پر گہرا زخم ہے، بھارت افغانوں کی جد و جہد سے سبق سیکھے،پاکستان، افغانستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان محبت، اخوت اور باہمی احترام کے وہ رشتے قائم ہیں جنہیں جغرافیائی حد بندیوں میں قید نہیں کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین