• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،وزیر مذہبی امور

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئیں جن کو ناکام بنایا گیا ،ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ، ہم کسی کو مذہب، مسلک کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام جا معہ نعیمیہ میں عشق رسول ؐ اور اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے ضیابخاری،عارف واحدی،مولاناراغب نعیمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین