• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے FATF پر ووٹ نواز شریف کی ہدایت کے برعکس دیا، فضل الرحمٰن

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی مرضی و منشا کیخلاف ایف اے ٹی ایف بل کے حق میں ووٹ دیا ۔ جس میں انہوں نے حکومتی بلز کے خلاف پارلیمنٹ میں متفقہ موقف اختیار کر نے پر زور دیا تھا ۔ہفتہ کو ایک خصوصی بات چیت میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس قبل شب کو وہ لندن میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہو نے کے باوجود ان سے مسلسل رابطے میں تھے ۔انہوں نے یقین دلایا تھا کہ وہ دستور سازی کے بارے میں متعلقہ رہنمائوں سے بات کریں گے اور پھر بعد ازاں انہوں نے اپن جوابی کال میں بتایا کہ اپوزیشن ووٹنگ کا حصہ نہیں بنے گی ۔اگر فیصلہ تبدیل کیاگیا تو یہ تمام اپزیشن پارٹیوں کے اتفاق رائے سے ہو گا ۔تاہم انہوں نے حیرانی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کسی مشاورت کے بغیر بل کی حمایت میں ووٹ دیا ۔انہوں اس با ت سے لا علمی ظاہر کی کہ آیا ایف اے ٹی ایف کے حق میں ووٹ نواز شریف کی مرضی سے دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اس ناقابل فہم رویہ کے بعد انہیں از خود اپوزیشن کا کردار ادا کر نے کا حق ہے۔

تازہ ترین