• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے قانون میں ضمانت کا حق موجود ہے، ملیکہ بخاری

’نیب کے قانون میں ضمانت کا حق موجود ہے‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں ضمانت کا حق موجود ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ فیٹف آپ سے جو کہہ رہا ہے آپ اس سے دس گنا آگے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 90فیصد اتفاق رائے ہے چیزیں کھولنی چاہئیں،تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم نے جو بھی بل پارلیمان کے اندر متعارف کرائے ہیں اس کی پیچھے ایک وجہ ہے پاکستان کے اندر کوئی بھی انکار نہیں کرے گا کہ کرپشن اور کرپٹ پرٹیکسز کا ایک طویل مسئلہ رہا ہے پاکستان کے عوامی نمائندوں کے اوپر الزامات ہیں کہ انہوں نے عوام کے پیسے کو لوٹا اور اسے باہر لے کر گئے ۔ مسلم لیگ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا فیٹف کی ہم نے حکومت میں آنے کے بعد ان سے بات کی بہت کوششیں کی گئیں اور ان کے چودہ نکات پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی یہ جو میچول لیگل اسٹنس کا بل ہے یہ اس کڑی کا ایک پارٹ ہے اینٹی ٹیرازم ایکٹ کا بل بھی اس سے جڑا ہوا تھا ، یونائیٹڈنیشن سیکورٹی کونسل کا بل تھا وہ بھی اس سے جڑا ہوا تھا۔ ہم اپنی خواہشات کو دیکھ کر بل نہیں بنوارہے۔اینٹی ٹیرزم ایکٹ کے دو مسودے تھے ایک مسودہ اس لیے سائیڈ پر رکھا کیوں کہ ہم نے کمپلائن رپورٹ پرزنٹ کرنی تھی اس وجہ سے اسے سائیڈ پر رکھا ہے اس پر بات ہوگی جو معاملات زیر غور آئیں گے اس کو سمجھیں گے اگر ممکن ہوا تو اس کو کریں گے اس کے علاوہ جو میچول لیگل اسٹنس کا بل ہے وہ فیٹف کی سفارش 37 سے تعلق رکھتا ہے ۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی نے تنقید نہیں کی تھی اس وقت پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو معیشت کو سمجھتے ہیں انہوں نے بھی اس پر تنقید کی جتنی پیپلزپارٹی نے تنقید کی اگر سکریٹ ووٹ ہو کمیٹی میں تو ایک شخص بھی شاید ووٹ نہ کرے۔ بہت برا قانون ہے جو ہمارے کاروبار ہیں رئیل اسٹیٹ ہے جیولری شاپس ہیں ان کو رپورٹنگ ایجنٹ بنائیں گے اس ماحول میں کون پیسے خرچ کرے گا۔

تازہ ترین