• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس پاکستان کی شرح نمو ایک سے 2 فیصد رہے گی ، موڈیز

اسلام آباد(این این آئی،اے پی پی ) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔پاکستان کے پاس آئندہ 12 سے 18ماہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئےزرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے پاس آئندہ 12 سے 18ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان میں فارن ایکس چینج کی دستیابی رہے گی۔ کورونا وباء کی وجہ سے بڑھنے والے حکومتی اخراجات سے معاشی اشاریے دباؤ میں رہیں گے۔
تازہ ترین