• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 7 ہلاکتیں، 583 نئے کیسز ، 801؍ کی حالت تشویشناک

کراچی (ٹی وی رپورٹ، جنگ نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6071 ہوگئی جبکہ مزید 583 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 283836 تک جاپہنچی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 2103699؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 259604؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک میں 801؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک وقت مجموعی طور پر ایکٹو کیسز کی تعداد 17815؍ رہ گئی ہے۔
تازہ ترین