• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان پر کوئی الزام نہیں، فوری رہا کیا جائے، مقررین

میر شکیل الرحمان پر کوئی الزام نہیں، فوری رہا کیا جائے، مقررین 


لاہور، راولپنڈی(نمائندگان جنگ)نیب کے ہاتھوں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ہفتے کے روز بھی لاہور اور راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، احتجاجی مظاہروں میں جنگ اور جیو کے کارکنوں ، سینئر صحافیوں ، صحافتی تنظیموں کے عہدیدران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ،لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمان آزادی صحافت کے علم بردار ہیں اور انہیں اس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ان پر کوئی الزام نہیں ہے، حکومت ان کو فوری طور پررہا کرے،انہوں نے کہا کہ حقیقت میں جنگ گروپ کو صرف سچ بولنے کی سزا مل رہی ہے اور یہ سزا ہر دور حکومت میں جھوٹے مقدمات، طرح طرح کے الزامات اور کاروبار کو نقصان پہنچا کر دی گئی لیکن میر شکیل الرحمان نے ادارے کے کارکنوں کو کبھی سچ لکھنے اور سچ بولنے سے نہیں روکا۔مقررین نے کہا کہ ادارے کے ہزاروں کارکن کل بھی میر شکیل الرحمان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، اس موقع پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان سے اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین