• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹور، فارمیسیز سمیت عام دکانوں پر بھی پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی اس سلسلہ میں عبوری تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے محکمہ تحفظ ماحول کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز کے غلط استعمال پر جامع رپورٹ بھی طلب کرلی۔ جسٹس شاہد کریم نے ابوزر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی کہ محکمہ تحفظ ماحول پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔
تازہ ترین