• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ویز پر قائم چیک پوسٹس زیروپوائنٹس پر منتقل کی جائیں‘جمعہ بادینی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنمائوں حاجی جمعہ خان بادینی، میر سعید احمد لہڑی، میر حکمت علی لہڑی، حاجی عبدالمالک محمد محمد حسنی کی زیرقیادت اجلاس ہوا جس میں مکران روٹ کے حاجی علی نواز لہڑی عبدالرسول مینگل کشمیر لہڑی ماشکیل روٹ کے سردار صابر ریکی عارف ریکی نوشکی کے بابو دوستین زاہد مینگل میر گوہر مینگل چاغی دالبندین کے حاجی عبدالقادر محمد حسنی عنایت مینگل سردارزادہ جمیل احمد محمد حسنی محمد حسین زہری حاجی نبی داد لہڑی افغان اتحاد ٹرانسپورٹرز کے نذیر بازئی نسیم سنزرخیل عطا محمد مہترزئی انعام الحق پانیزئی حاجی محمد میر رخشان تفتان سے حاجی اللہ بخش بادینی نادر خان بادینی خدائے داد شاہوانی طاہر خان محمد حسنی محمد یوسف بادینی حاجی عبدالغفار بادینی ملک شاہ جمالدینی نصیر آباد ڈویژن کے میر خدا بخش بنگلزئی سمیت بلوچ پشتون بیلٹ کے ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے شرکت کی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تفتان نیشنل ہائی وے ناگ پنجگور نیشنل ہائی وے نصیرآباد اور پشتون بیلٹ کے ہائی ویز پر قائم جگہ جگہ اینٹی اسمگلنگ کے نام سے چیک پوائنٹس کو ختم کرکے زیروپوائنٹس پر شفٹ کیا جائے جبکہ مذکورہ علاقوں کے مقامی بیروزگار نوجوانوں کو بطور روزگار محدود پیمانے پر اشیاء خوردونوش وغیرہ کی نقل وعمل کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر زیروپوائنٹس پر کبھی کوئی اسمگلر فرار ہوکر نیشنل ہائی ویز پر آتا ہے تو پھر صرف اسی کا تعاقب کیا جائے نہ کہ مسافر گاڑی کو روکا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں نیشنل ہائی ویز سے تحویل میں لی گئیں تمام مسافر کوچز کو کسٹم حکام سے واگزار کرایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو ٹرانسپورٹرز احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین