• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلف اور عدالتی اہلکار پر تشدد کے الزام میں19افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کار سرکار میں مداخلت پر 19افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ کورٹ میں بطور تعمیل کنندہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں میری ہمشیرہ نادیہ کے میرے بہنوئی اسد منصور کے ساتھ نان و نفقہ کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں عدالت نے میرے بہنوئی کے زیر استعمال ڈالہ قرقی کا حکم دیا،بیلف اور عدالتی اہلکار بکر منڈی پہنچے جہاں ملزم اسد ، اسلم ، عامر اکرم وغیرہ نے ہم پر دھاوا بول دیا زمین پر گھسیٹا،تھپڑ مارے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین