• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں زخمی شخص نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور کے علاقے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹاون کا رہائشی محمدمحسن اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ پرانا شجاعباد روڑ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار فرار ہوگیا ، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروانے کے بعد پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
تازہ ترین