• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی صاف پانی پراجیکٹ 20علاقوں میں شروع کریگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) صاف پانی کی فراہمی کی دستیابی کے لئے 7 ارب کی لاگت سے چینی کمپنی 20 علاقوں میں صاف پانی پراجیکٹ شروع کرے گی، واٹر ٹیرف بھی بڑھا یا جائےگا۔ کنٹریکٹ چینی کمپنی کودیا جائےگا ،ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ گلبرگ،جوہر ٹاون، علامہ اقبال ٹاون،سمن آباد،سبزہ زار،گرین ٹاؤن ،اسلام پورہ،مزنگ ،راوی روڈ،مصطفی آباد،تاج پورہ،شاد باغ ،باغبان پورہ،مصطفی ٹاون،مغل پورہ،شملہ پہاڑی،فتح گڑھ،مصری شاہ اورداتا نگر میں شروع کیا جائے گا، چینی کمپنی 7 ارب لاگت کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرےگی، پراجیکٹ کے تحت واٹر ٹیرف بھی بڑھا یا جائےگا۔ذرائع کا کہناتھا کہ چینی کمپنی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرے گی،چینی کمپنی نےپبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سیل کو تجاویزارسال کردیں،حکومت پنجاب کویہ تجاویز بھیج دی گئی ہیں،چینی کمپنی زن لینگ 2 سال بعد یہ پراجیکٹ واسا کے حوالےکردے گی ۔
تازہ ترین