• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک، دستانے، سماجی فاصلہ ریسٹورنٹس کھولنے کے ایس او پیز جاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)فاسٹ فوڈ ریسٹور نٹ کھولنے کے لیے حکومتی ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔ فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹ کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈائننگ ہال میں 100 کی بجائے 50 فیصد تک لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہو گی۔ساٹھ سال سےزائد عمر والے شہریوں کو ریسٹورنٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ریسٹورنٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ اور ورکرز گلوز اور ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔بوفے ایریاز میں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ویٹرز کسمٹر کو بوفے ایریاز سے خود کھانا تقسیم کرسکیں گے۔ مزید برآںسیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں، سیاحتی مقامات پر کسی بھی جیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹ اور بکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔کسٹمرز کی ریسٹورینٹ آمد پر ٹمپریچر سکینرز سے سکیننگ لازمی ہو گی۔
تازہ ترین