• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ریلوےنے تعیناتی کیلئے 6افسروں کی سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دی

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزارت ریلوے نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو چیف ایگزیکٹو آ فیسر ، جنرل مینجر آپریشن ، اور ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک کی پوسٹ کےلئے 6افسران کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق آ ئندہ ماہ گریڈ 22اور گریڈ 21کے دونوں پوسٹوں پر تعینات آفیسر اپنے عہدوں سے ریٹائر ڈ ہورہے۔ ناموں میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی اورایڈیشنل جنرل مینجر میکینکل سلمان صادق شامل ہیں۔ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر نثار میمن،ڈائریکٹر جنرل ریلوے والٹن اکیڈمی ظفر زمان رانجھا کے نام بھی شامل ہیں۔جی ایم ویلفیئر شاہد عزیز، ایم ڈی پراکسی عبد الحمید رازی کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔
تازہ ترین