• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمد عزیز تارڑ نے 3 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر محمد عامر نذیر (پی ایم ایس گریڈ18)کوڈائریکٹرلینڈ ایکوزیشن تعینات کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر احمد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جہانگیرا قبال خان کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ایم ڈی واسا کے سپر دکر دی ہیں۔
تازہ ترین