• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، گیس لائن کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار

بلوچستان ، گیس لائن کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار


بلوچستان کے ضلع بولان میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلا بی ریلے میں کوئٹہ آنے والی دو گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تاحال نہیں ہو سکا، مستونگ، پشین اور زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہے جبکہ کوئٹہ میں گیس کا پریشر بدستور کم ہے۔

سوئی سدر ن گیس کمپنی حکام کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں گزشتہ شام سیلابی ریلے سے سوئی گیس کی 24 اور 12 انچ قطر کی بہہ جانے والی پائپ لائنز کی بحالی کے کام کے لفے ٹیم پائپ لائن ٹوٹنے کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق پائپ لائن ٹوٹنے کے مقام سے پہلے ایک اور جگہ سے روڈ ٹوٹ گیا ہے۔

گیس لائن ٹوٹنے کے سبب مستونگ، قلات، پشین، زیارت کو گیس کی سپلائی گزشتہ 17 گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔

صارفین کو امورِ خانہ داری نمٹانے میں مشکلات درپیش ہیں، ترجمان کے مطابق سیلابی ریلہ ختم ہونے کے بعد صورتِ حال بہتر ہونے پر پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع کیا جا ئے گا۔

تازہ ترین