• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد مزید کم ہو گئی، پچھلے 24 گھنٹے میں 137 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک روز پہلے یہ تعداد 183 تھی۔

صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہزار 360 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق لاہور میں 49، قصور میں ایک ،راولپنڈی میں 12، گوجرانوالہ میں 13، سیالکوٹ اورفیصل آباد میں 8،8، ملتان اورگجرات میں 7،7 جبکہ اوکاڑہ میں 3 کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں مزید 3 اموات کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 169 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 634 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 644 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب، سنیما اور تھیٹر کھولنے سے متعلق SOPs جاری

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 791 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 791 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین