• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے: عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو سےبجلی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پع گورنر سندھ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کافوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد وفاقی وزیر توانائی کے ہمراہ حیسکو، سیپکو کے تحت اضلاع کادورہ کروں گا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں شامل اراکین اسمبلی نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کمپنیوں کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی نہایت ابتر ہے، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہے۔

اراکین اسمبلی نے بتایا کہ خراب ٹرانسفارمرز اور بجلی کے تاروں کے بار بار ٹوٹنے سے عوام کو مشکلات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر سندھ کا حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا، اجلاس مین وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد قاسم سمیت ڈی جی اے، ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حیسکو اور سیپکو کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین