• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بغیر ناک کی بکری کی پیدائش، لوگوں نے پوجا شروع کردی


بھارت میں ایک ایک ایسی بکری پیدا ہوئی ہے جس کی ناک ہی موجود نہیں ہے، مقامی لوگوں نے اس کی پوجا کرنا شروع کردی۔

بھارت کے شمال مشرقی علاقے مظفرپور میں پیدا ہونے والی اس بکری کی آنکھوں کے ساتھ ہی اس کا منہ بھی موجود ہے، لیکن اس کی ناک نہیں ہے۔

اس عجیب الخلقت کالی اور سفید رنگ کی بکری کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم امڈ آیا۔

بھارت میں ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہونے والی بکریوں، گائے یا پھر کسی بھی جانور کو مقدس مانا جاتا ہے۔

ویڈیو میں موجود ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ہم نے کبھی اس طرح کا عجیب جانور نہیں دیکھا، صرف خدا ہی جانتا ہے کہ یہ کیا ہے۔

اس بکری کے مالک نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے شرط پر بتایا کہ جب سے یہ میمنہ پیدا ہوا ہے تو لوگوں کا ہجوم ان کے گھر کے باہر جمع ہے جو اس کی عبادت کرنا چاہتے ہیں، تاہم یہ بچہ پریشانی میں ہونے کی وجہ سے ہم نے لوگوں کو فی الحال منع کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گاؤں والے اس بکری کو خدا کا ایک کرشمہ سمجھ رہے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ اس کی عبادت ہونی چاہیے۔

سال 2017 میں بھی اسی طرح کی ایک بکری جس کی ایک آنکھ تھی ریاست آسام کے ایک علاقے میں پیدا ہوئی تھی، جو صرف ایک ہفتے ہی زندہ رہ سکی تھی، تاہم اس دوران لوگوں نے اس کی پوجا بھی کی تھی۔

تازہ ترین