• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج 8288 نمونے ٹیسٹ کیے، 303 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دوران 8288 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 303 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 326 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 مریض اس وبا سے انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 2272 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 826258 نمونے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اب تک صوبے بھر میں 123849 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

جن میں سے اب تک 115741 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت 5836 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 5460 گھروں میں، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 370 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ 370 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 303 نئے کیسز میں سے 103 کا تعلق کراچی سے ہے، جنکی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔ضلع کراچی شرقی 32، کورنگی 23، ضلع جنوبی 19، ضلع وسطی 12، ملیر 9، اور ضلع غربی سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے کیسز کی تعداد کچھ یوں ہے، حیدرآباد 23، خیرپور 22، سکھر 17، دادو 14، عمر کوٹ 14، بدین 13، جامشورو12، سانگھڑ12، شکارپور 11، ٹنڈو محمد خان9، گھوٹکی 8، نوشہرو فیروز 8، لاڑکانہ 6، شہید بے نظیر آباد6، میرپورخاص 4، ٹنڈوالہ یار 3 اور ٹھٹھہ سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین