• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بارشوں کے بعد بیراجوں پر پانی کی صورتحال بہتر

سندھ میں بارشوں کے بعد بیراجوں پر پانی کی صورتحال بہتر ہوگئی ،سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ گڈوبیراج پرپانی کی سطح میں4 ہزار کیوسک اضافہ ہوگیا ۔

انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ سکھر بیراج پر 34ہزار، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں 7 ہزارکیوسک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہے، سیلاب کاخطرہ نہیں ہے ۔

انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دادومیں سیلابی صورتحال کےباعث دادو کینال کو بند کر دیاگیا ہے۔

تازہ ترین