• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحتی مقامات کھلتے ہی نوجوان سیر و تفریح کیلئے نکل پڑے


حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کھولنے کے فیصلے کے بعد نوجوانوں نے سیر و تفریح کے لیے کمر باندھ لی اور مری کے سنگریلہ پارک کی طرف نکل پڑے۔

سیاحتی مقامات جہاں کا موسم سہانا، ہرے بھرے پربت ،نیلا آسمان اور ٹھنڈی ندیاں موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کھلنے کی دیر تھی اور سیاحوں نے سیر و تفریح کا پروگرام فی الفور بنا لیا۔

پہلےہی روز ہی بڑی تعداد میں نوجوان اور فیملیز مری کی آغوش میں واقع سنگریلہ پارک پہنچ گئے، نوجوانوں نے ٹھنڈی ندی کنارے بیٹھ کر خوب محفل سجائی۔

جہاں حسین نظارے دل کو بھا رہے ہیں وہیں نوجوانوں نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ٹھنڈے پانی میں نہاتے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے، کھانے پینے کا انتظام بھی مکمل ساتھ لائے۔ ندی کنارے بیٹھ کر انگیٹھی پر کوئلے دہکائے اور بار بی کیو کے مزے بھی خوب اڑھائے، سیلفیوں سے لمحات کو محفوظ بھی کرلیا۔

تازہ ترین