• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے دوسرے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔

جشن آزادی قریب آتے ہی بازاروں میں سبز ہلالی پرچم  اور جھنڈیوں کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔

خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پرچم جھنڈیوں سمیت تمام اشیا کے قیمتو ں کو متاثر کیا ہے۔

جھنڈے جو پہلے 50 روپے کا ملتا تھا، اب 120 سے150 روپے کا مل رہا ہے، جھنڈیاں پہلے 20روپے کی ملتی تھیں اب50 سے 60 روپے میں دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے 14 اگست کی تیاریوں کےلیے جھنڈیاں خریدنے گئے تھے مگر حالات ٹائٹ لگ رہے ہیں،اپنے لیے اور بچوں کےلیے دیکھتے ہیں کہ مارکیٹ میں کچھ سستا مل جائے ۔

دوکاندار کہتے ہیں کہ طویل عرصے سے ہونے والے لاک ڈاون کے باعث تیار مال کی کمی ہے، اس وجہ سے پرچم جھنڈیاں اور دیگر سامان گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بازار میں رش اچھا ہے، لیکن پچھلے سال کی نسبت مہنگائی بہت زیادہ ہے ۔

گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی زیادہ ہونے کے باوجود بھی وطن سے محبت رکھنے والے شہریوں کی جانب سے یوم آزادی کے موقعہ کے لیے بازارو ں میں قومی پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین