• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس ڈے، گورنرپنجاب کی تقریب میں بدنظمی


لاہور میں ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تقریب کےد وران بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔

لاہور کے علاقے جلو میں تقریب کےد وران ٹائیگر فورس نے کھانے پینے کی اشیا پر دھاوا بول دیا۔

اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہاکہ قومی احتساب بیورو(نیب) بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کرپٹ ہے ،چوہدری برادران سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پنجاب میں 5 کروڑ پودے لگانے کا ٹاسک پورا کرچکے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،اس سے تعلقات بگاڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

گورنر پنجاب کی تقریر ابھی جاری تھی کہ تقریب میں شریک نوجوان جوس اور چپس کے ڈبوں پر جھپٹ پڑے، انتظامیہ کے روکنے کے باوجود کسی نےایک نہ سنی۔

گورنر پنجاب کا سیکورٹی اسٹاف بھی بے بسی کی تصویر بن گیا۔

وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں اب سرسبز درختوں کا انقلاب آئےگا ۔

دوسری طرف شادمان مارکیٹ پارک میں سیکیورٹی اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے سے روک دیا ۔

یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف ریمارکس پر عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

تازہ ترین