• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف حکومت کو مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دے گئے، رانا ثنا


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کو 5 سال پورے کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دے کر گئے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مریم نواز 11 اگست کو قومی احتساب بیورو( نیب) کے سامنے پیش ہوں گی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے، جمعیت علما ء اسلام (ف) پیپلز پارٹی اور ن لیگ نئے انتخابات پر متفق ہیں ۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ حال ہی میں منظور کیے گئے بلز پر نواز شریف کی رائے سےاستفادہ کیا گیا ،انہوں نےہی مل بیٹھ کر ترامیم پر غور کرنے کا کہا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا کہ بلز کی منظوری میں اپوزیشن سے کوتاہی ہوئی ہے مگر اس میں بدنیتی شامل نہیں تھی ۔

تازہ ترین