• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ انسان نہیں جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو، علی ظفر

لاہور میں علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے موسیقاروں، خواجہ سراؤں اور معاشرے کے مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے، اس موقع پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وہ انسان نہیں جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو۔

علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں واقع پنجابی کمپلیکس میں ہوئی، علی ظفر نے تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا۔

فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک ہزار راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، آئندہ کوشش ہو گی کہ مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے۔

راشن وصول کرنے والے خواجہ سراؤں اور مستحقین نے اظہار تشکر کیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین سلمان ناصر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور پنجابی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی شریک تھیں۔

تازہ ترین