• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گل پیر نے نقل کے لئے کیا ماڈل مشک کلیم کا انتخاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے ماڈل مشک کلیم کی نقل اُتار کر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔علی گل پیر پاکستانی فنکاروں سمیت عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی نقل اُتارنے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، اس مرتبہ کامیڈین نے نقالی کیلئے ماڈل مشک کلیم کا انتخاب کیا ہے۔علی گل پیر نے ماڈل مشک کلیم کی ایک ایسی تصویر کی نقالی کی جس میں میں انہیں جینز پر ٹاپ پہن رکھا ہے لیکن جیسا ٹاپ پہنا ہوا ہے اس کی نقالی کسی مرد کی شکل میں دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔مشک کلیم کے ساتھ نقالی کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی گل پیر نے لکھا کہ ’جب آپ کا درزی کہتا ہے، باجی بالکل ایسا بناؤں گا۔‘مشک کلیم کو بھی اپنی نقالی شدہ تصویر میں علی گل پیر کا ورژن خوب بھایا اور کمنٹ کئے بغیر نہ رہ سکیں۔انہوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں یہ تصویر بہت اچھی لگی ہے‘۔ اداکارہ مائرہ خان نے قہقہے لگانے والی ور دیگر ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین