• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں میں ایسے ایڈ منسٹریٹر تعینات ہونے چاہئیں جن کی سیاسی وابستگی نہ ہو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صوبہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ، اراکین اسمبلی اور ٹائیگر فورس کے ہمراہ گورنرسندھ نے کڈنی ہل میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اگر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیواو کے تحت شہر کے تین بڑے نالے صاف نہ ہوتے تو شہر کی صورتحال دو روز کی بارش میں بہت خراب ہوجاتی، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر صوبہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے آج ٹائیگر ز فورس ڈے منایا گیا جس میں شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے اس پارک میں 13ہزار پودے لگائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پارکوں کو کاٹ کر پلازے بنائے گئے مزید اس طرح کی کٹنگ کرنے نہیں دیں گے پارکس کے لئے مختص جگہوں پر صرف پارکس ہی بنیں گے بعدازاں گورنرسندھ نے جھیل پارک کا دورہ کیا اور وہاں ٹائیگر فورس کے اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

تازہ ترین