• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار مہدی کا مختلف علاقوں کا دورہ، ملیر ندی کا جائزہ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی و فوکل پرسن رین ایمرجنسی ضلع ملیر وقار مہدی نے ایم پی اے محمد ساجد جوکھيو, شاہینہ شیر علی چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ ، پیرزمان کے ہمراہ ملیر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ندیوں ، نالوں اور نکاسی أب کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ملیر ندی کا دورہ کیا اور ندی میں پانی کی صورحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ملیر ندی کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے چاول گودام، مہران وے، گل احمد چورنگی ، منزل پمپ ، اسپتال چورنگی، راشد چورنگی، یونین کمیٹی ۲ جعفر طیار ، اور ضلع ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔ وقار مہدی ملیر ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے اسد کے ورثاء سے ملے اور ڈی سی ملیر اور دیگر انتظامی افسران کو فوری لاش نکالنے کی ہدایت جاری کی جس کے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ایدھی کے رضاکاروں اور علاقہ مکینوں کی مدد سے نکال لی گئی۔

تازہ ترین