• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سر براہ علامہ جواد نقوی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،اپنے اصول و نظر یات سے خلوص اور اتحاد بین المسلمین ان کی شخصیت کے اہم اور نمایاں پہلو تھے برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عارف حسینی جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچارکرتے تھے عارف حسینی کوشہید کرنے والے اس فکر کے دشمن تھے جو قومی سلامتی و استحکام کی ضمانت تھی بدبخت دشمن ناکام ہو گئے آج قائد حسینی کی فکر،ان کا کردار اور ان کا مشن جاری و ساری ہے ہم شہید کے راستے کو کبھی ترک نہیں کریں گے آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

تازہ ترین