• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاچھو میں سیلاب کی تباہ کاریاں سندھ حکومت کی نااہلی ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کاچھو میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سندھ حکومت کی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاچھو میں کئی علاقے سیلاب کے باعث ڈوب چکے ہیں ہزاروں لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ہے،ابھی تک سندھ حکومت نے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے وزراء صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں، پاک فوج اور فلاحی اداروں کو کاچھو میں سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں سردار عبدالرحیم نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو اور ان کے لیے کھانے پینے کے انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین