• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں سے ہونے والی تباہی کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں،عون نقوی

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہےکہ سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان کی ذمہ دار وفاق ہے،اگر وقت سے پہلے اقدامات کرلئے جاتے تو نقصانات کم سے کم ہوتے لیکن ہماری حکومت اور ریاستی ادارے خواب غفلت میں سوئے رہے اور عوام کا بڑا نقصان ہوا ،کرنٹ لگنے کے واقعات سے مرنے والوں کا حساب کے الیکٹرک سے لیا جائے ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی پابند کرے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لئے خود بھی فعال ہو اور اپنے عملے کو بھی فعال کرے تاکہ عوام مزید تباہی سے بچ سکیں۔

تازہ ترین