• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی ایوارڈ برائے اسپورٹس آرگنائزرز کیلئے ناموں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 25ویں سالانہ یوم آزادی اسپورٹس ایوارڈ برائے اسپورٹس آرگنائزرز کے ناموں کا اعلان کردیا ،ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ غلام محمد خان نے کہاکہ ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیات میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،شاہدہ پروین کیانی ،خالد جمیل شمسی ،محمد ارشد ،ندیم احمد معاذ جی ،اخلاق احمد ،اسماء علی شاہ ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،آصف عظیم ،انجینئر سید محفوظ الحق ،ماسٹر اصغر بلوچ،سلیم خمیسانی ،خالد بروہی ،،حمیرہ صدیقی،زعیمہ خاتون ،سینسی عبدالحمید ،محمد نقی ،نوشاد علی ،اعجاز احمدقریشی،محمد رفیق ،زاہد ملک ،ایم نسیم ،اورنگزیب سلطان ،سید شہزاد علی اور اسد عباد علی شامل ہیں ۔

تازہ ترین