• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر فائرنگ

اسلام آباد (خصوصی نا مہ نگار) اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر فائرنگ، بال بال بچ گیا ، وفاقی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ناصر خان نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ وہ نجی ٹی وی چینل میں رپورٹر ہے اور گزشتہ روز اپنی رپورٹنگ کی ذمہ داری کے سلسلہ میں جی نائن ٹو سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، حملہ آوروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ 338 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین