• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل سروس ٹریبونل، 2؍ افسران کو ترقی دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نوٹس جاری

کراچی (جنگ نیوز) فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین قاضی خالد علی اور ممبر رضوا ن علی درانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسران عبدالبسمان میمن اور محمد راشد کو گریڈ 22میں ترقی دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیئے اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی اس سے قبل دونوں افسران کو ترقی دینے کی اپیل 24؍فروری 2020ء کو ٹریبونل سے منظور کرکے حکومت پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ ان کے گریڈ 22میں ترقی کے معاملہ کو غور و خوص کیلئے FR17(1) کے تحت قائم شدہ کمیٹی میں پیش کیاجائے کیونکہ دونوں افسران کو ان کی اہلیت کے باوجود گریڈ 22 میں ترقی نہیں دی گئی تھی جس میں ان افسران کا کوئی قصور نہیں تھا اور وہ ترقی کے موزوں ترین افسران تھے۔ آئین کے آرٹیکل 4اور 25تحت مساوی سلوک کے حقدار تھے۔

تازہ ترین