لاہور(وقائع نگار خصوصی) اہل سنت کے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علما کرام نے ”تحفظ بنیاد اسلام بل“کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام ؓ کی مشترکہ جدوجہد کے لیے "کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام" قائم کرنے کا اعلان اور تحفظ بنیاد اسلام بل کا خیر مقدم،اس پرمصنفین،محققین اور ناشران کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعیت علما اسلام (س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی کو کنوینر مقرر کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ وہ دینی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس جلد از جلد منعقد کر کے اس کی عملی تشکیل مکمل کریں ،اجلاس میں مولانا زاہد الراشدی ،لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،سید محمد کفیل بخاری،حافظ عبدالغفار روپڑی ،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، عبدالرؤف ملک ،حافظ زبیر احمد ظہیر، قاری محمد زوار بہادر ، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر،حافظ اسعد عبید،مولا نا محمد اشرف طاہر، قاضی ظفرالحق ، مولانا عبدالخالق ہزاروی ، حافظ احمد علی ، علامہ محمد یونس حسن ،محمد طیب قریشی ایڈووکیٹ، حافظ محمد نعمان حامد، مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا محمد اسیدالرحمٰن سعید، رانا مقصود الحق ایڈووکیٹ، مفتی عبدالحفیظ ، مولانا عتیق الرحمٰن ارشد، میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار ، مولانا تنویر الحسن احرار ، قاری محمد قاسم بلوچ ، قاری محمد طیب حنفی ، قاری علیم الدین شاکر،مولانا الطاف حسین گوندل ،اور کئی دیگر رہنما اور شخصیات شریک ہوئیں۔جمعیت علمائےاسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ جمعیت علما اسلام ،جمعیت علماءپاکستان ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، جماعت اہل حدیث ،مجلس احرار اسلام ،جماعت اسلامی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،پاکستان شریعت کونسل ،پاکستان علماءکونسل ، متحدہ علماءکونسل ، تنظیم اسلامی ،اہل سنت والجماعت ،تحریک نفاذ امتناع قادیانیت آرڈیننس سمیت کئی دینی اداروں کے نمائندہ حضرات نے شرکت کی ۔اجلاس میں درج ذیل مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا جس کا اعلان مولانا عبدالرؤف فاروقی نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کیا۔اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اہل سنت کے مختلف مکاتب فکر اور علمی حلقوں کا یہ نمائندہ اجتماع پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اور اسے اسلام کی مقدس ہستیوں اور بزرگوں کے ساتھ ارکان اسمبلی کی محبت و عقیدت کا مظہر قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت ،سپیکر پنجاب اسمبلی ،بل کے محرکین اور تمام ارکان کو مبارکباد دیتااور امید کرتا ہے کہ یہ بل جلد از جلد قانونی صورت اختیار کر کے نافذ العمل ہو جائے ۔نیز مقدس ہستیوں کے تقدس و حرمت کا ہر قیمت پر تحفظ ودفاع کیا جائے گا ۔