• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد شعائراسلامی ہیں،بے حرمتی قبول نہیں،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( نمائندہ خصوصی ، وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولاناعزیز الرحمٰن ثانی ،مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم ،مولاناعلیم الدین شاکر ،پیر رضوان نفیس ،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا خالد محمود نے نے کہا کہ مساجد شعائراسلامی ہیں شعائر اسلام کی بے حرمتی کسی طور قابل قبول نہیں۔علماء نے مطالبہ کیا کہ دینی رہنما اور ملی و مذہبی جماعتیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔شعائر اسلام کی بے حرمتی کسی طرح قابل قبول نہیں ،مزیدبرآں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی تشخص تباہ کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام دہلی دروازہ سرکلر روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمیاں ذکر اللہ مجاہد نے حکومت اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقع کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کیا جائے۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف اور سیکرٹری قدیر شکیل نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کو پامال کیا جارہا ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور خزیمہ داؤد نے ہا کہ مسجد کے تقدس کی پامالی قابلِ تشویش ہے۔ بحیثیت قوم یہ ہمارے لیے المیہ ہے کہ ایسے معاملات حکومتی اجازت کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں میں مذہبی مراکز کی حرمت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ ہمارا نوجوان اس پُرفتن دور میں اپنی اصل کو پہچان سکے۔
تازہ ترین