• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے متعلق وائڈ بال کروائی ،لیاقت بلوچ

لاہور( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک حمایت اور بھارت کی علاقائی بدمعاشی پر عالمی اداروں کو متوجہ کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے متعلق کریز سے باہر بڑی وائڈ بال کرائی ہے ۔ سیاسی ، سفارتی محاذ پر صحیح وقت پر غلط پتے کھیلنے سے بازی ہاری جاتی ہے ۔ عالم اسلام میں مزید تقسیم در تقسیم پیدا کرنے کی بجائے عالم اسلام کے اتحاد کی تدابیر کی جائیں ۔ لیاقت بلوچ نے سندھ و بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں پر صدمہ اور متاثرین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال اور جب بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو وفاقی ، صوبائی حکومتیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سرکاری ادارے مکمل طور پر ناکام ہوتے ہیں ۔ اگر بھارت مسئلہ کشمیر حل کردے اور خطہ میں فاشزم اور دہشتگردی ترک کر دے تو چین ، ترکی ، پاکستان ، بھارت ، ایران ، افغانستان اور سنٹر ل ایشیا کی ریاستیں دنیا کا بڑا سیاسی ، اقتصادی اور سفارتی محاذ بن سکتاہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے ۔ ترقی کے ثمرات سے ملک کے تمام ممکنہ علاقوں کو فائدہ پہنچایا جائے ۔
تازہ ترین