• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں ، ٹرینوں کی تاخیر سے آمدور فت جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)بارشوں کے باعث متعدد مسا فر ٹرینوں کی تاخیر کی آمد رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ لا ہو ر سے کراچی جانے والی قراقرم ٹرین دوپہر3 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 45 منٹ روانہ ہوئی۔ لا ہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین شام 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 7 بجے روانہ ہوئی۔کراچی جانے والی کراچی ٹرین رات 8 بجے کی بجا ئے دو گھنٹے کی خیر سے رات 10 بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین رات 7 بجے کی بجائے رات 8 بجےروانہ ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی بھی تمام مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں تاہم اس حوالے سے ڈی سی او لاہور شیریں حنا اصغر کے مطابق کراچی ڈویژن میں شدید بارشوں کی وجہ سے اپ اور ڈو ان کی گاڑیاں متاثر ہیں ۔ باقی تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔
تازہ ترین