• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادامی باغ:خاتون شوہر کے مبینہ تشددسے جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ کے علاقہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ 30 سالہ آسمہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ۔ مقتولہ آسمہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقتولہ کے لواحقین نے شوہر کے خلاف تشدد کی درخواست جمع کروا رکھی ہے ۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد منظر عام آئیں گے ۔
تازہ ترین