• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت صوبوں کیخلاف سازشیں بند کرے،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،چودھری اسلم گل اور ملک عثمان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی کے نرخوں میں اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔اس سے حکومت نے غریبوں کی زندگی اور مشکل بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نیب کی طرف سے جاری انتقامی کارروائیوں کے پیچھے نا اہل نیازی حکومت چھپی ہوئی ہے۔ ملک دن بدن معاشی مشکلات میں گھرتا جارہاہے۔ ہم عالمی سطح پر تنہا ہو رہے ہیں ۔معاشی زوال اس حد تک چلا گیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق ملک کی 80 فیصد آبادی بے روزگاری سے متاثر ہوچکی ہے۔جبکہ 60 فیصد آبادی خط غربت کے قریب پہنچ چکی ہے۔وفاقی حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اب پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں کا ملبہ صوبائی حکومتوں پر ڈال رہی ہے۔ وفاقی حکومت اپنے کام کی طرف توجہ دے اور صوبوں کے خلاف سازشیں بند کرے۔
تازہ ترین