• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینما اورتھیٹر کھولنےکیلئے ایس اوپیز ،ماسک بغیرداخلہ منع

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سینمااور تھیٹر کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں نو ٹیفکیشن کے مطابق کرسیوں، میزوں، جیسی اشیاء کی سطح کو چھونے پر فورا ہاتھ دھوئیں ۔کسی بھی جگہ یا چیز کو چھونے کی صورت میں ہاتھ صابن سے اچھی طرح 40سیکنڈ تک دھوئیں ۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا۔ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اورماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ان ڈور بند ہالز کی نسبت کھلے اوپن ائیر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے۔ آن لائن ٹکٹ خریدیں۔ کیش اینڈ ٹکٹ کاؤنٹرزپر پیسوں کی گنتی کے لیے گیلے سپنج کا استعمال کرنے کا پوسٹر نمایاں جگہ پر آویزں کیا جائے گا۔ہال میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل ا سکینرسے ٹمپرچر لازمی چیک کیا جائے گا۔
تازہ ترین