• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسرعبد الخالق کی خدمات نا قابل فراموش ہیں،بی این پی

کوئٹہ (آ ن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ‘سابق ممبر مرکزی کمیٹی انجینئر ملک محمد ساسولی، راشد علی بلوچ اور ناصر بادینی نے کوئٹہ میں شہید پروفیسر عبد الخالق بلوچ کے گھر جاکر ان کے فرزندوں ڈاکٹر عابد بلوچ،زاہد بلوچ ، اور واجد بلوچ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی اور علاقے کے عوام کے لیے شہید پروفیسر عبد الخالق بلوچ کی سیاسی سماجی عوامی خدامات بلخصوص علمی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ وہ ایک مخلص انسان تھے جنہوں نے اپنی سروس کے دوران بھی صوبے اور اپنے پسماندہ علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے اور شعور آگاہی مہم کے لیے جو مثبت کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے اور انہیں کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت پروفیسر شہید عبد الخالق بلوچ اور ان کے ساتھی عبد الرشید بلوچ کو جس انداز میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے راستے سے ہٹایا گیا اس کا مقصد ناگ، واشک میں بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت قوم ،وطن دوستی کی فکری اور شعوری سیاست کو کمزور کرنا اور تعلیم کے لحاظ سے علاقے کو مزید پسماندہ رکھناہے ۔
تازہ ترین