• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل عوامی مفاد میں ہے‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

کو ئٹہ (خ ن)سیکرٹر ی لو کل گو رنمنٹ صالح محمد نا صر نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمات کی جلد تکمیل عوام کے بہتر مفاد میں ہے۔پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی اسکیمات وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمقر رہ وقت پر شروع کی جائیں گی۔ ان خیالات کا انہو ں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل بورڈ خادم حسین ڈی جی لوکل گورنمنٹ ظفر عزیز زہری ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دیگر افسران موجود تھے ۔صا لح محمد ناصر نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات عوام کی امانت ہیں جن کی بروقت تکمیل ضروری ہے کیونکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے مطابق پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی اسکیمیں وقت پر شروع کی جائیں۔
تازہ ترین