• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے،کورونا وباء کی صورتحال بہتر،سماجی فاصلے کی پابندی ختم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے ، مسافروں کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر نشستوں کی بکنگ 60فیصد کی بجائے اب 100فیصد ہوگی۔پاکستان ریلوے میں بھی کورونا ایس او پیز ختم کردیئے گئے ہیں اور پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم ریل گاڑیوں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔ریلوے کی ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں ،تاہم 9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی۔اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے، فیصلے سے ریلوے کی آمدن میں فوری 40 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ریلوے حکام نے کہاہے کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھولدی جائیں گی ، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کئے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا گیاہے۔
تازہ ترین